ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ، 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے

آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ، 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب نے انتظامی امور کے تحت 7 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی فتح احمد کو پی ایچ پی لاہور سے آر آئی بی شیخوپورہ ریجن، جبکہ ایس پی شاہد نواز کو رائٹ مینجمنٹ پولیس شیخوپورہ سے ایس پی پی ایچ پی لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح آغا رمضان علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایلیٹ فورس کے عہدے سے سی پی او پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ملک داؤد احمد کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ سے ایس پی گورنر ہاؤس اسپیشل برانچ لاہور، فخر بشیر راجہ کو ایس پی پی ایچ پی ساہیوال سے ایس پی ٹریفک پاسبان لاہور، غازی محمد عمر فاروق کو ایس پی انویسٹی گیشن ون لاہور سے ایس پی پی ایچ پی ساہیوال جبکہ عادل عامر کو ایس پی ٹیکنیکل اسپیشل برانچ پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔