ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال

 موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گلگت بلتستان بھر میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، متعدد علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مختلف علاقوں میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا، کئی دیہات کا شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ تسر نالے میں شدید طغیانی، ٹرانسپورٹرز اور سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں، سینکڑوں افراد راستے میں محصور ہوگئے ۔ تسر نالے میں ممکنہ سیلابی ریلے کے خدشے پر مقامی آبادی میں تشویش، شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کردی ۔

تسر نالے پر قائم رابطہ پل گزشتہ سال سیلابی ریلے میں بہہ گیا تھا، ایک سال گزرنے کے باوجود تعمیر نو نہ ہوسکی ۔رابطہ پل کی عدم تعمیر کے باعث بارشوں کے دوران آمدورفت شدید متاثر، مسافروں اور مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

شہریوں کی ضلعی انتظامیہ، ڈپٹی کمشنر شگر اور گلگت بلتستان حکومت سے ہنگامی اقدامات اور متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ عوام کا تسر نالے پر مستقل رابطہ پل کی فوری تعمیر یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا ۔