سٹی 42: حکومت اور پٹرول پمپ مالکان میں مذاکرات کا دوسرا دور بھی ناکام ہوگیا ۔
وائس چیئرمین پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ نے کاہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
آج رات 12 بجے سے پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان برقرار ہے۔
واضح رہے کل پیٹرول پمپس اور ڈیلرز نے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ قیمتوں کو روزانہ بجائے ماہانہ بنیادوں پر تبدیل کیا جائے ۔ جس پر حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی دعوت دی تھی جو کہ اب پھر اگلا دور بھی ناکام ہوگیا ہے ۔