ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

15 کی کال پر شاد باغ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار

15 کی کال پر شاد باغ پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چور گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: شاد باغ پولیس نے شہری کی 15 پر کال کے بعد سیف سٹی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کر لیا، ملزم مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق شہری کی جانب سے 15 پر موٹر سائیکل چوری کی اطلاع دی گئی، جس پر اے ایس آئی غضنفر نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے، جسے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات جاری رہیں گے۔