ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقات ,ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ پر زور

 اسحاق ڈار کی ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقات ,ایم ایل ون منصوبے کی فنانسنگ پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: منیلا میں اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک حکام سے ملاقات میں ایم ایل ون منصوبے کی جلد منظوری، فنانسنگ اور پاکستان-اے ڈی بی شراکت داری مضبوط بنانے پر زور دیا۔

 نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایشیائی ترقیاتی بینک  کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بینک کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سینئر پیشہ ور ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اے ڈی بی وزیٹرز بک پر دستخط کیے اور بینک میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی ماہرین کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے نشیطہ محسن کو پاکستان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی۔

ملاقات میں پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان چھ دہائیوں پر محیط ترقیاتی شراکت داری، انفراسٹرکچر، موسمیاتی تبدیلی، علاقائی روابط اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس منصوبے کی جلد منظوری اور فنانسنگ ناگزیر ہے۔ انہوں نے پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات میں اے ڈی بی کے تعاون کو بھی سراہا۔

اے ڈی بی حکام نے ایم ایل ون منصوبے پر پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ریلوے نظام کی جدیدکاری اور ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں وزیراعظم کی معاون خصوصی اور فلپائن میں پاکستان کی سفیر عاصمہ ربانی بھی شریک تھیں۔