ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون الرٹ، ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک

لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون الرٹ، ستھرا پنجاب کی صفائی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  طاہر جمیل:لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون سیزن کے دوران شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے, ممکنہ اربن فلڈنگ اور بارشی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے ستھرا پنجاب ایجنسی کی آپریشن ٹیمیں لاہور بھر میں متحرک کر دی گئی ہیں۔

ڈی جی ستھرا پنجاب کے مطابق شہر کی تمام اہم شاہراہوں، چوراہوں اور عوامی مقامات پر صفائی عملہ ویسٹ کلئیرنس کے لیے تعینات ہے۔ آپریشن ٹیمیں بارش کے دوران اور بعد میں مینوئل سویپنگ کے ذریعے نالوں اور سڑکوں سے کچرا فوری طور پر ہٹا کر پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

خصوصی صفائی ٹیمیں کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ، مین مارکیٹ گلبرگ، قذافی اسٹیڈیم، جیل روڈ، مال روڈ، داتا دربار، سرکلر روڈ، ایک موریہ پل، دو موریہ پل، میکلوڈ روڈ، لکشمی چوک، شادمان مارکیٹ، ایوانِ تجارت، بیڈن روڈ بازار اور ٹیمپل روڈ سمیت دیگر اہم مقامات پر تعینات ہیں۔

ڈی جی ستھرا پنجاب نے بتایا کہ شہر بھر میں نصب 7 ہزار سے زائد ویسٹ کنٹینرز معمول کے مطابق خالی کیے جا رہے ہیں، جبکہ لوڈر رکشوں کے ذریعے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کا عمل بارش کے دوران بھی بغیر کسی تعطل کے جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صفائی اور ویسٹ کلئیرنس کے مؤثر انتظامات کا مقصد بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنانا اور شہریوں کو ممکنہ مشکلات سے محفوظ رکھنا ہے۔