ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوسائٹی کی سڑک سے بہہ کر دریا میں کیسے پہنچے؛ تفصیل سامنے آ گئی

سوسائٹی کی سڑک سے بہہ کر دریا میں کیسے پہنچے؛ تفصیل سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  بظاہر محفوظ ہاؤسنگ سوسائٹی میں سڑک پر بارش کے پانی میں کار کے بہہ جانے اور دریائے سواں میں پہنچ جانے کے واقعہ نے ٹاؤن پلاننگ کے عمل میں سنگین خرابیوں کے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے۔ 

اسلام آباد میں  اپنی کار میں سوار ہر کر سڑک پر آنے والے ریٹائرڈ کرنل اور ان کی میڈیکل پروفیشنل بیٹی کے گاڑی سمیت برساتی نالے میں اور وہاں سے دریائے سواں میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
 وفاقی دارلاحکومت اسلام آباد میں گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

 باپ  اور  بیٹی کی تلاش کے لیے  پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور  ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ 

 آج صبح  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔

 واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا ہے۔

کار سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

کار سوار شخص ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی ہیں جو  اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار تھے ، دونوں باپ بیٹی  سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھےکہ قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونےکے باعث گاڑی بند ہوگئی، اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ  تیز  ہوگیا،  پانی کا بہاؤ  تیز ہونے کے باعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔

   کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی گاڑی میں ٹریکر نصب نہیں تھا، ان کی بیٹی ڈاکٹر تھی اور  وہ  روزانہ اپنی ڈاکٹر بیٹی کو ہاؤسنگ سوسائٹی کےگیٹ تک چھوڑنے جاتے تھے۔

کرنل ریٹائرڈ اسحاق  آج صبح بھی اپنی ڈاکٹربیٹی کو گیٹ تک چھوڑنےکے لیےگھر سے نکلے تھے۔ کرنل ریٹائرڈ اسحاق کی موبائل کی آخری لوکیشن گزشتہ رات سوا 8 بجےگھر کی آرہی ہے۔