ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی

سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک میں گزشتہ روز سونا مہنگا ہونے کے بعد آج قیمتوں میں استحکام رہا ہے تاہم چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ منگل کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے برقرار رہی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے اور 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمتیں بھی بالترتیب 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے اور 2 لاکھ 83 ہزار 865 روپے پر مستحکم رہیں، واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تاہم، چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 23 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 35 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 20 روپے بڑھ کر 3 ہزار 459 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ہزار 387 ڈالر فی اونس پر برقرار رہی، البتہ چاندی کی قیمت میں 0.23 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد وہ 38.88 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer