شاہد سپرا: حکومت نے لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے ساتھ کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد نیٹ میٹرنگ کی سہولت بند کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعدد صارفین کے سولر سسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے کے لائسنس زائدالمیعاد ہو گئے، 7سالہ مدت ختم ہونے پر صارفین کو لائسنسز کی تجدید کروانے کےنوٹسز جاری کر نیکا فیصلہ کیا گیا،لیسکو کنٹریکٹ ختم ہونے پر لائسنس منسوخی کے لئے نیپرا کو کیس بھجوائے گی،نیپرا سے منسوخی کی منظوری ملنے پر کنٹریکٹ ختم کر دیا جائیگا،صارفین کو کسی بھی سولر کمپنی کے ذریعے لیسکو کیساتھ دوبارہ کنٹریکٹ کرنا ہو گا۔
25کلوواٹ سے زائد تک کی سہولت لینے والوں کو نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا ہو گا،لائسنس کے حصول کیلئے شعبہ پلاننگ، میراڈ، آپریشن سے دوبارہ دستاویزات بنوانا ہونگے،نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین کو 7 سال کیلئے پیداواری لائسنس دیا گیا،میراڈ نے لائسنس کی تجدید کے لئے نیپرا قوانین کے مطابق مراسلہ جاری کر دیا۔
میراڈ کےجاری کر دہ مراسلہ کے مطابق صارفین کے کنٹریکٹ میں 7 سال کی توسیع کی جائے۔
نیپرا قوانین کے مطابق نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ میں صارفین کو بجلی بنانے کی اجازت دی گئی۔