ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ علیزے شاہ نے ڈراموں میں واپسی کیلئے کیا شرط رکھی؟

 اداکارہ علیزے شاہ نے ڈراموں میں واپسی کیلئے کیا شرط رکھی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ آج کل اسکرین سے کافی حد تک غائب ہیں۔ ان کے مداح اکثر سوال کرتے ہیں کہ وہ اب ڈراموں میں نظر کیوں نہیں آتیں۔ علیزے شاہ نے حال ہی میں اس کی اصل وجہ بیان کی ہے۔

علیزے شاہ جنہوں نے فلم ”سپر اسٹار“ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بعدازاں ڈرامہ ”عہدِ وفا“ میں مرکزی کردار ادا کر کےشہرت کی بلندیوں کو چھوا نے انڈسٹری میں جاری مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی شادی شدہ مرد اداکارائیں اور ماڈلز کے ساتھ غیر اخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں اور یہ رویہ نہایت تکلیف دہ ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ انہوں نے اپنی لباس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے بھی کھل کر کہا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کسی غلط طریقے سے کام حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی، پھر بھی انہیں اکثر ہدفِ تنقید بنایا جاتا ہے۔

علیزے شاہ نے واضح کیا کہ وہ اس وقت ڈرامہ انڈسٹری سے فاصلے پر ہیں کیونکہ انہیں بروقت ادائیگی نہیں کی جاتی۔ اکثر اپنی محنت کی کمائی کے لیے 3 سے 4 ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔

”اپنے ہی پیسے لینے کے لیے بار بار فون اور پیغامات کرنے پڑتے ہیں۔ یہ فنکار کی توہین کے مترادف ہے،“ علیزے نے کہا وہ اب صرف انہی پراجیکٹس میں کام کریں گی جہاں عزت کے ساتھ وقت پر معاوضہ ملے۔

علیزے شاہ کے بیانات پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ کچھ صارفین نے ان کی حمایت کی جبکہ کئی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔