ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسانی دماغ خالق کائنات کی بے مثال تخلیق ہے،ورلڈ برین ڈے پر مریم نواز کا پیغام

انسانی دماغ خالق کائنات کی بے مثال تخلیق ہے،ورلڈ برین ڈے پر مریم نواز کا پیغام
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں۔

ورلڈ برین ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی دماغ خالق کائنات کی بے مثال تخلیق ہے، انسانی دماغ کائنات کا سب سے پیچیدہ اور حیرت انگیز نظام ہے، دماغی صحت کو نظر انداز کرنا زندگی نظرانداز کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ دماغی بیماریوں میں مبتلا افراد تکلیف ہی نہیں سہتے بلکہ اکثر معاشرتی بے حسی اور لاپرواہی کا بھی شکار ہوتے ہیں، حکومت پنجاب دماغی بیماریوں کی روک تھام، علاج اور شعور وآگاہی کے لئے کوشاں ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ برین ڈے ہمیں دماغی امراض پر توجہ دینے کی یاد دلاتا ہے، صحت مند دماغ ہی مثبت سوچ اور تعمیری فیصلوں کی بنیاد رکھتے ہیں، دماغی صحت کو جسمانی صحت جتنی ہی اہمیت دینا ضروری ہے۔

Ansa Awais

Content Writer