ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف یوٹیوبررجب بٹ کےگھرپرفائرنگ کامعمہ حل،شوٹرزگرفتار

معروف یوٹیوبررجب بٹ کےگھرپرفائرنگ کامعمہ حل،شوٹرزگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:گزشتہ دنوں معروف یوٹیوبررجب بٹ کےگھرپرفائرنگ کی گئی پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کے لئے چھاپے مارے گئے، چوہنگ پولیس نےشوٹرزکوگرفتارکرلیا۔

تفصیلات کےمطابق شوٹرزکی شناخت کاشف چوہان اورفرخ کےنام سےہوئی، ملزمان نےشانی ٹائیگرنامی شخص کےکہنےپررجب بٹ کےگھرفائرنگ کی، موٹرسائیکل سوارشوٹرزکیساتھ کارپرعثمان اورلقمان نامی ملزم بھی شامل تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کی سوشل میڈیاپرشہزادبھٹی نامی نوجوان سےتلخ کلامی ہوئی تھی ، شہزاد بھٹی کے کہنے پر شانی ٹائیگر نے شوٹرز بھیجے ۔

چوہنگ پولیس نے ملزمان کوویلنشیااور مختلف علاقوں سےگرفتارکیا،گرفتارملزمان کومزیدتفتیش کے لئےسی سی ڈی کےحوالےکردیاگیا۔