ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمیرا کی موت کے 4 ماہ بعد تک اس کا فون کون استعمال کرتا رہا؟ نئے انکشافات

حمیرا کی موت کے 4 ماہ بعد تک اس کا فون کون استعمال کرتا رہا؟ نئے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں اداکارہ حمیرا اصغر کی پر اسرار موت کی تحقیقات آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، پولیس نے میڈیکل رپورٹس حاصل کرلی جبکہ حمیرا کے میک اپ آرٹس کے دیے گئے بیان پر بھی کام کیا جا رہا ہے، پولیس کو اب تک ایک موبائل فون نہیں ملا، جو حمیرا اصغر کے استعمال میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی موت کس طرح ہوئی پولیس کی تحقیقات میں گتھیاں سلجھنے لگیں لیکن کچھ سوال ایسے بھی ہیں جن کا جواب ملنا ابھی باقی ہے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ فارنزک اور ڈی این اے کی ایک مکمل رپورٹ تیار کی جارہی ہے، رپورٹ میں موت کو طبی قرار دیا گیا ہے، حمیراہ اصغر کے میک اپ آرٹس کے دیے گئے بیان کو بھی باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے۔

حمیرا کے میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ حمیرا کے موبائل فون کا لاسٹ سین 5 فروری 2025 تک نظر آرہا تھا، واٹس ایپ پر لاسٹ سین کی تاریخ 7 اکتوبر 2024 تھی، 5 فروری تک حمیرا اصغر کے واٹس ایپ پر ڈی پی بھی شو ہورہی تھی، ڈی پی ہٹ جانا اور لاسٹ سین غائب ہونا موبائل استعمال کیے بغیر ممکن نہیں۔

تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا کہ حمیرا اصغر کا ایک موبائل فون ابھی بھی غائب ہے، حمیرا اصغر کے غائب شدہ موبائل فون کی تلاش جاری ہے کیس سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) کے ایک کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جہاں وہ 2018 سے مقیم تھیں۔