نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں بارش کا پانی جمع، نیشنل ہاکی سٹیڈیم، قذافی سٹیڈیم پانی میں ڈوب گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آذر: نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں  ہفتہ کے صبح شدید بارش سے پانی جمع ہو گیا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم،قذافی سٹڈیم اور اطراف کے علاقے بارش کے دوران تالاب کا منظر پیش کرنے لگے۔

دوپہر کو بارش رک جانے کے بعد پانی کی نکاسی سست روی کا شکار ہونے سے کھلاڑیوں اور گرزنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے  مرکزی داخلی  راستے سمیت تمام دروازوں پر پانی بھاری مقدار میں موجود ہے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کے گراسی پلاٹس بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام بھی بارش کے باعث متاثر ہوا ہے اورر ہفتہ کے روز دوپہر کے بعد بھی کام شروع نہیں ہو سکا تھا۔