ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اہم خبر! ق لیگ کے صدر نے عمران خان کے امیدوار کی حمایت سےانکار کر دیا

اہم خبر! ق لیگ کے صدر نے عمران خان کے امیدوار کی حمایت سےانکار کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی  نے تصدیق کی ہے کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا۔

 مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں ماموں کے پاس گیا تھا اور انہوں نے ویڈیوپیغام ریکارڈ کرنےسے انکارکیا اور کہا کہ عمران خان کےامیدوارکی حمایت نہیں کروں گا۔مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ میں بھی ہار گیا ہوں، عمران بھی ہار گئے  اور زرداری جیت گئے۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں چوہدری شجاعت کے خط کی بازگشت ہے جبکہ کچھ دیر قبل مونس الٰہی پنجاب اسمبلی سے چلے گئے تھے۔قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ چوہدری شجاعت کا بیان ان کے بیٹے چوہدری سالک کی موجودگی میں ریکارڈ ہوا۔

 خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر آج وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہونا ہے جس میں مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے امیدوار پرویز الٰہی ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر