ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کی نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل حیران کن پیشگوئی

Sheikh Rasheed Ahmad is a Pakistani politician who served as the 38th Interior Minister of Pakistan from 2020 to 2022
کیپشن: Sheikh Rasheed Ahmad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی طرف جا رہا ہے،تین یا چار دن تک کوئی مثبت بات سامنے آئے گی۔

تفصیلات کےمطابق سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے چیئرمین شیخ رشید کا کہناتھاکہ پرویز الہٰی وزیراعلیٰ بن جا ئیں گے، آصف زرداری کل آخری کوشش کر رہا تھا،خرید وفروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے،یہ لوگ کس کس کو ہٹائیں گے۔

یہ سب میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں، مرکز میں صرف دوووٹوں کا فرق ہے،30اگست سے پہلے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوگا،تین یا چار دن تک کوئی مثبت بات سامنے آئے گی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے پہلے ہی  پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی کے حامی مٹھائی کا ڈبہ لے آئے،مٹھائی کے ڈبے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے،مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز  ہی وزیراعلیٰ پنجاب برقرار رہیں گے یا پھر تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار چوہدری پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالیں گے، فیصلہ آج ہو جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف اور ق لیگ کی جانب سے 186 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی گزشتہ روز 180 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد پنجاب میں اپوزیشن کا پلڑا بھاری ہو گیا، پی ٹی آئی کے 178 اور مسلم لیگ ق کے10ارکان کو ملا کر اپوزیشن ارکان کی تعداد188ہوگئی ہے۔

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer