ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی خبر! آئی جی پنجاب پولیس کو تبدیل کردیا گیا

بڑی خبر! آئی جی پنجاب پولیس کو تبدیل کردیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے پنجاب  پولیس کے آئی جی کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شاہکار کو نیا آئی جی تعینات کردیا۔

ذرائع کےمطابق صوبائی حکومت کی تبدیلی کی صورت میں پنجاب کے چیف سیکرٹری کامران افضل اور آئی جی پولیس راؤ سردار نے اپنے عہدوں سے علیحدہ ہونے کی تیاری کرلی تھی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے کچھ دن پہلے ہی وفاق میں بھیجنے کی درخواست کی۔اب حکومت نے صوبے میں آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا ہے اور راؤ سردار  کی جگہ فیصل شاہکار کو نیا آئی جی پنجاب لگایا گیا ہے جب کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار کو ریلوے پولیس کا نیا آئی جی مقرر  کیا گیا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر