پنجاب میں پی ٹی آئی کا نیا صدر کون؟عمران خان نے اعلان کردیا

Imran Khan announcement new PTI leader in Punjab
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے صدر کے نام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کا صدر حماد اظہر کو بنائیں گے،لاہور کو نہیں چھوڑوں گا ہفتے میں 2 دن قیام کروں گا،سابق صوبائی وزیرصحت یاسمین راشد متحرک ہیں مگر ان کے طبی معاملات ہیں، نیوٹرلز کو کہا کہ جب عوام نکلے گی تو سب کو سمجھ جائے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ عوام کھڑی ہوجائے تو سرکاری ملازم سامنے کھڑا نہیں ہوسکتا، حیران ہوں جس طرح لوگ ضمنی الیکشن کے لئےباہر  نکلے،دوست مزاری کو سمجھ آرہی ہے وہ ٹھیک ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ شفقت محمودنے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا،سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہناتھا کہ پارٹی نے جو بھی ذمہ داری دی اسے نبھاؤں گا،طبی وجوہات کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔

اس لئے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے،بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے،نئے آنے والے صدر کو مبارکباد دیتا ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer