پرویز الٰہی ن لیگ کے مشترکہ امیدوار؟ رانا ثنااللہ کا اہم بیان آگیا

Rana Sanaullah, Pervaiz Elahi
کیپشن: Rana Sanaullah, Pervaiz Elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے چودھری پرویز الٰہی کو (ن) لیگ کا مشترکہ امیدوار بنائے جانے کی خبروں کی تردیدکردی۔

لاہور میں نجی ٹی وی سے ٹیلی فو ن پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ پرویز الٰہی (ن) لیگ کے مشترکہ امیدوار ہوں گے، یہ سراسر جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ (ن) لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صرف حمزہ شہباز ہیں، ہم پُرامید ہیں کہ حمزہ شہباز وزیراعلیٰٰ پنجاب منتخب ہوں گے۔

واضح رہےکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔