چیف سیکرٹری پنجاب کا صوبائی کنٹرول روم کادورہ،عید صفائی مہم کاجائزہ

چیف سیکرٹری پنجاب کا صوبائی کنٹرول روم کادورہ،عید صفائی مہم کاجائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیف سیکرٹری جوادرفیق کی لوکل گورنمنٹ کمپلیکس صوبائی کنٹرول روم آمد ،صوبہ بھر میں جاری عید صفائی مہم کےحوالےسےانتظامات کاجائزہ لیا، بہترین اقدامات پر عملے کو شاباش بھی دی ۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی جانب سے کیٹل مارکیٹس میں کیے گئے انتظامات اور جاری صفائی مہم کے حوالے سے تفصیلاً بریفنگ دی گئی ۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق نے  صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایات دیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے واٹس ایپ کے ذریعے شکایات ریکارڈ کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ چیف سیکرٹری کو  بتایا گیا کہ کنٹرول روم صوبہ بھر میں جاری عید مہم کی کڑی نگرانی کر رہا ہے۔صوبائی کنٹرول روم پی ایم ڈی ایف سی ڈیش بورڈ، موبائل ایپ خدمت آپکی دہلیز اور سپیشل برانچ سے موصول ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنا رہا ہے۔

سیکرٹری بلدیات کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورلوکل گورنمنٹ کی جانب سے 37لاکھ بیگز تقسیم کیے گئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات کاکہنا تھا  کہ صوبہ بھر میں 2994 ڈسپوزل سائٹس بنائی گئی ہیں۔پی ایم ڈی ایف سی ڈیش بورڈ پر 6732 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 5ہزار سے زائد حل کر دی گئی ہیں۔دورے کے اختتام پر چیف سیکرٹری جواد رفیق نے صوبائی کنٹرول عملے کو شاباش بھی دی