(ویب ڈیسک) چاند پہلے دن کا ہے یا نہیں؟ سوشل میڈیا پر چاند کی تصاویر شیئر ہونا شروع ہو گئیں، مفتی منیب نے یکم اگست کو عید کا اعلان کر رکھا ہے، وفاقی وزیر فواد چودھری صاحب نے بھی اس حوالے سے سوالات اٹھا دئے ہیں۔
گزشتہ روز وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی سائنس اس بار نہ چل سکی، فوادچودھری کادعویٰ غلط پاکستان میں ذی الحج کاچاندنظرنہ آیا،عیدیکم اگست کوہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کردیا، فواد چودھری بھی مؤقف پر ڈٹ گئے، کہا چاند سائنسی لحاظ سے نظر آچکا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولاناعبدالخبیرآزادکہتے ہیں فیصلہ متفقہ طور پر کیاگیا،وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کےنمائندےنےبھی فیصلے کی حمایت کی۔
فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آ گئے جنہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چاند کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ” کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسمان رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کرلیں۔۔۔“
کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔۔۔ pic.twitter.com/ArmADAdVoi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020
فواد چوہدری کے ٹویٹ کے جواب میں پاکستانیوں نے بھی اپنے اپنے علاقے کی چاند کی تصاویر شیئر کرنا شروع کردیں اور کہا کہ آج (بدھ کو) نظر آنے والا چاند دوسری تاریخ کا ہے۔
آپ کی پیشگوئی ہمیشہ کی طرح بالکل درست ثابت ہوئی ۔۔۔۔
— Dr. Moin (@moingenious) July 22, 2020
پتہ نہیں ہم کب تک فرسودات کا شکار رہیں گے ۔۔۔ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ۔۔۔ افسوس ہم روز بروز پیچھے کی طرف ہی جا رہے ہیں ۔۔۔ ویلڈن @fawadchaudhry ???????? pic.twitter.com/40d9ypAvun
یہ پہلی کا چاند بالکل نہیں ہے مگر اس چاند کیساتھ بہت ساروں کا حلوہ جُڑا ہوا ہے pic.twitter.com/6kajNeXYbG
— ولی عہد کرپشن (@Ameer7720) July 22, 2020
اور یہ مولوی صاحب ایک دفعہ پھر غلط عید کرواتے ہوئے....????????♂️???? pic.twitter.com/l4JREgWnhH
— Saad Bin Tariq (@SaadTariqb) July 22, 2020
This is in Lahore after 45 mins Maghrab prayer. Sir once again Mufti Muneeb proved wrong. May Allah protect us from such molvi hazrat. Ameen. pic.twitter.com/sQkIBfUkUB
— Kamran Ayub (@kayubranjha) July 22, 2020
قبل ازیں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے ٹوئٹ میں دعویٰ کیاتھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بجکر 33 منٹ پر ہوچکی ہے،21 جولائی کو کراچی اور گرد و نواح میں چاند نظر آجائے گا، تاہم فواد چودھری کے دعوے سے متعلق سوال پر مفتی منیب الرحمان بولے کہ اُن کو اسٹوڈیو بلا کر پوچھ لیں۔
رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے بعد بھی فواد چودھری اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے اور ردعمل دینے میدان میں آگئے، کہا چاند سائنسی لحاظ سے نظر آچکا ہے، بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا، بدھ کو جو چاند نظر آئے گا وہ دوسرے روز کا ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولاناعبدالخبیر آزاد کہتے ہیں فیصلہ متفقہ طور پر کیاگیا،اجلاس میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کے نمائندےموجود تھے،انہوں نے بھی فیصلے کی حمایت کی تھی۔ مولاناعبدالخبیر آزادنےکہاحدیث مبارکہ کی روسےچاند کآنکھوں سےدیکھاجاناضروری ہے۔