(علی ساہی) آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےلاہورکے متعددایس پیز سمیت12 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تصور اقبال کوایس پی آپریشنز سٹی لاہور، رضا صفدر کاظمی کو ایس پی آپریشنز سول لائن لاہور، کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کو ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہور، ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن لاہوراعجاز رشید کو ایس پی اے وی ایل ایس لاہور، ایس پی سی آر او لاہور محمد بلال قیوم کو ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکشن پنجاب لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے۔
تقرری کے منتظر، سید محمد عباس کو ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا، امتیاز محمود کوایڈیشنل ایس پی سول لائنز ڈویژن گوجرانوالہ، محمد عثمان طارق بٹ کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور، محمد اکرم خان نیازی کو ایس پی انوسٹی گیشن رحیم یار خان، فراز احمد کو ایس پی انوسٹی گیشن ڈی جی خان،حفیظ الرحمان کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ، ایس پی محمد وسیم ڈار کو ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرز ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔