ٹرانسفارمرز ورکشاپ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ

ٹرانسفارمرز ورکشاپ میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس)کلمہ چوک میں ٹرانسفارمرز مرمت کرنے والی ورکشاپ میں آتشزدگی،  آگ ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران لگی، ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک لیسکو ورکشاپ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، چند ہی لمحوں میں آگ نے ورکشاپ میں پڑے تمام ٹرانسفارمرز کو لپیٹ میں لے لیا،فضا میں دھوئیں کے بادلوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
سینٹ میری کالونی کلمہ چوک پر واقع لیسکو ورکشاپ میں ٹرانسفارمرمرمت کرتے وقت آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سات ٹرانسفارمر اور دو تاروں کے کوائل نذر آتش ہوگئے ۔آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادل دور تک پھیل گئے جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
اس حوالے سے لیسکو آفیسر کا کہنا تھا کہ آگ بھڑکتے ہی ریسکیو 1122 کو اطلاع دی گئی جہنوں آکر آگ پر قابو پایا۔ لیسکو ورکشاپ کلمہ چوک پر بھڑکنے والی آگ کو کچھ دیر بعد قابو پالیاگیا۔اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر کپڑے کی دکان میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگ گئی،  ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی۔ ریسکیو کے مطابق انھیں اطلاع ملی کہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی ہے جس پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

ریکسیو کا کہنا تھا کہ دکان میں شارٹ سرکٹ ہونے کے باعث آگ لگی، ریسکیو اہلکاروں نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا , دکان میں موجود معمول کپڑے کا سامان جل گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer