ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موجاں ہی موجاں، سعودی عرب میں عید پر 2 ہفتے چھٹیاں

موجاں ہی موجاں، سعودی عرب میں عید پر 2 ہفتے چھٹیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں  ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ملک میں یکم ذوالحج 1441 ہجری بروز جمعرات 23 جولائی اور عیدالاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ ہوگی۔چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔

عید پر سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں، ایک ،دو نہیں بلکہ پورے 14 دن چھٹیاں ہوں گی،ان چھٹیوں کا اعلان حکومت کی طرف سے کیا گیا ہے،یہ پاکستان میں رہنے والے ملازمین کیلئے نہیں بلکہ سعودی حکومت نے عید الاضحیٰ پر اپنے ملازمین کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی کو منائی جائےگی اور اس موقع پر حکومت نے نجی اور سرکاری ملازمین کے لیے اس بار زیادہ چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ ملک میں نجی سیکٹر میں کام کرنے والے ملازمین کو 4 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں جو 30 جولائی سے 2 اگست تک ہوں گی۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئی ہیں اور انہیں عید پر 2 ہفتے کی چھٹیاں ملیں ہیں۔حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے 24 سے 8 اگست تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔


خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے اس سال محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا ہے۔سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال مملکت میں مقیم افرادہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے اور امکان ہے کہ یہ تعداد 10 ہزار تک ہوگی جس میں سعودی عرب کے شہری بھی شامل ہوں گے۔حکام کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج نہیں کر سکیں گے جب کہ مکمل طور پر صحت مند افراد کو ہی حج کی اجازت دی جائے گی اور انہیں مناسک حج کے بعد بھی ایک مخصوص مدت تک گھروں میں الگ تھلگ رہنا ہوگا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer