کسٹمز میں اکھاڑ پچھاڑ

کسٹمز میں اکھاڑ پچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریا روڈ (رضوان نقوی)کسٹمز  میں اکھاڑ پچھاڑ، اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کے اسسٹنٹ کلکٹر، سپرنٹنڈنٹ اور  انسپکٹرز  سمیت کسٹمز  افسروں کے  بڑے  پیمانے  پر تقرر و تبادلے کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز  اینٹی سمگلنگ سلمان جاوید کا  تبادلہ کرکے واہگہ اور  ریلوے سٹیشن ٹی ٹین کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کلکٹر کسٹمز  علی توقیر  کو سٹیٹ ویئر ہاؤس ویلیو ایبلز، اسفند یار  اکرام کو  آئی اینڈ  پی لاء برانچ، ریکوری برانچ، ٹیکنیکل، آڈٹ اینڈ پروجیکٹ برانچ کا چارج سونپ دیا گیا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ محمود  سعید کا ویئر  ہاؤس سے  تبادلہ کر  کے انہیں کسٹمز  اینٹی سمگلنگ اور  ویلیو ایبل گودام کا چارج دے  دیا  گیا ۔ سپرنٹنڈنٹ کسٹمز فیض الرحمان کا اینٹی سمگلنگ سے تبادلہ  کر کے آئی اینڈ  پی اور  لاء برانچ  سپرنٹنڈنٹ کسٹمز  ظفراللہ خان نیازی کا آئی اینڈ پی برانچ سے سٹیٹ ویئرہاؤس ، آپریزنگ آفیسر سرفراز احمد کو لا اینڈ آئی اینڈ پی برانچ جبکہ نوید اقبال چیمہ کو ریکوری برانچ میں تعینات کردیا گیا۔

انسپکٹر  اینٹی سمگلنگ اشفاق ہمدانی کا سیلنگ اینڈ ڈی سیلنگ آف ایکسپورٹ امپورٹ کارگو  تبادلہ کردیا گیا۔ انسپکٹر غضفر عباس خان کو  اینٹی سمگلنگ ، شوزب رضا  کو  ہیڈ کوارٹرز  ٹیکنیکل برانچ  میں تعینات کردیا گیا ہے۔ انسپکٹر  شاہد خان، اقبال بیگ کو  اینٹی سمگلنگ، انسپکٹر مسعود کمال صدیقی  کو  سٹیٹ  ویئر ہاؤس میں  تعینات کردیا گیا ۔

انسپکٹر  راؤ  منصور الٰہی، عبدالغفار، حافظ  مبشر  کو  اینٹی سمگلنگ میں تعینات کردیا گیا۔ اسی طرح  انسپکٹر  اصغر  پوریوال  کو  سٹیٹ  ویئر ہاؤس، اسد خان  کو کیشئر  تعینات کردیا گیا۔ انسپکٹر  کسٹمز  محمود  ٹیپو  اور  اشفاق  پراچہ  کو  اینٹی سمگلنگ میں تعینات کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer