حلقہ این اے 136: لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر کی انتخابی مہم جاری

 حلقہ این اے 136: لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر کی انتخابی مہم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک عثمان ظہیر:الیکشن میں دن کم جبکہ سیاسی پارہ ہائی، حلقہ این اے 136 کے لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر کی انتخابی مہم جاری۔ ملک افضل کھوکھر نے خود پور، کماس اور شیر شاہ میں سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کیا۔

لیگی امیدوار ملک افضل کھوکھر کی این اے 136 میں ریلی اور جلسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ملک افضل کھوکھر نے خور پور، کماس میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں کیے وعدوں کو وفا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دریا کے اندر خود پور جیسا گاؤں آباد کیا جہاں نواز شریف کا سپاہی گیس لیکر آیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہے: بلاول بھٹو

ملک افضل کھو کھر نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کو دہشتگردی سے پاک کیا اور سی پیک جیسے عظیم منصوبوں کے ذریعے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔

خور پور، کماس اور شیر شاہ کے مختلف سیاسی دھڑوں نے ملک افضل کھوکھر کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔