لیگی امیدوار علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر متحرک ہو گئے

لیگی امیدوار علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر متحرک ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:این اے 127 سے لیگی امیدوار علی پرویز ملک اور پی پی 153 سے خواجہ عمران نذیر متحرک، مختلف مقامات پر انتخابی دفاتر کا افتتاح، کارنر میٹنگز اور بڑے جلسوں کا اہتمام کیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 127 سے لیگی امیدوار علی پرویز ملک اور صوبائی اسمبلی کہ حلقہ 153 سے ن لیگ کے امیدوار خواجہ عمران نذیر نےحلقے میں مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا، پتیاں نچھاور کرکے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:مشکلات میں گھری مسلم لیگ (ن) کیلئے ایک اور بری خبر

علی پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر نے مختلف یوسیز میں دفاتر کے افتتاح کیے، مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز جبکہ چائنہ اسکیم، سکھ نہر عالیہ ٹائون،محمود بوٹی، مادھو لعل حسین میں بڑے انتخابی جلسوں سے بھی خطاب بھی کیا،خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جتوانے کیلئے حنیف عباسی کو نا اہل کیا گیا،مگر پچیس جولائی کو ہر باکس سے شیر نکلے گا۔

انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ جاری ہیں، شالیمار سکیم سے پی ٹی آئی کی سرگرم خاتون کارکن یوسی 132 کی سیکرٹری جنرل نوشابہ جٹ ساتھیوں کے ہمراہ پی پی 153 سے مستغفی ہو کر ن لیگ میں شامل ہو گئیں۔ نوشابہ جٹ کا کہنا تھا کہ ن لیگ  کے ساتھ ملکر شالیمار سکیم کی خواتین کی خدمت کریں گی۔پیر سید مشتاق علی شاہ کے گدی نشین چوہدری شفیق نےلیگی امیدوار علی پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کی حمایت کا اعلان کردیا۔