الیکشن کیلئے رینجرز طلب، پولنگ ڈے پر فضائی نگرانی کا فیصلہ

الیکشن کیلئے رینجرز طلب، پولنگ ڈے پر فضائی نگرانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر، عرفان ملک) پنجاب میں انتخابات کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی گئی، محکمہ داخلہ کے  مطابق صوبے میں 5 ہزار 710 رینجرز اہلکار تعینات کئے جائیں گے، پنجاب میں رینجرز اہلکار 22 سے 26 جولائی تک تعینات رہیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔الیکشن کمیشن نے زائدالمعیاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی

تفصیلات کے مطابق سی سی پی اوبشیر احمد کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس میں پولیس افسروں کو الیکشن کمیشن کے قواعدوضوابط کی آگاہی دی گئی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید خرم علی، ڈی آئی جی سکیورٹی شوکت عباس، چیف ٹریفک آفیسرکیپٹن(ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی ایڈمن عثمان اکرم گوندل، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس ملک، ایس ایس پی آپریشنز اسد سرفراز خان، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر، ایس پی ڈولفن سکواڈ محمد ندیم، ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی کیپٹن(ر) راناطاہرالرحمن، ایس پی سی آر او عبدالرحیم شیرازی، آپریشنز، انویسٹی گیشن، سکیورٹی، ٹریفک، سی آئی اے کی ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔الیکشن ڈے پر موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےخطرناک پیشگوئی کردی

سی سی پی او نے کہا کہ الیکشن کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے فورس کو آگاہ کیا کہ دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں تاہم انتخابات کو پرامن بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔