ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لا کالجز کے الحاق پر پابندی لگ گئی

 لا کالجز کے الحاق پر پابندی لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان بار کونسل نے لا کالجز کے الحاق پر پابندی عائد کر دی ۔

رولز میں ترمیم کے بعد نئے لا کالجز کے الحاق پر تین سال کیلئے پابندی عائد کردی گئی ۔ پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ کسی یونیورسٹی کا 15 جنوری 2026 کے بعد کسی لا کالج سے الحاق نہیں ہوگا۔

15 جنوری سے قبل جمع کرائی گئی درخواستوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نئے رولز کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔