ویب ڈیسک : وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر نے تنخواہوں میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق خوشخبری سنا دی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی صنعت وپیداوار ہارون اختر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے پیداواری شعبے میں مثبت اثرات مرتب ہوئے اور پاکستان اپنی تاریخ کی پہلی مائیکرو اکنامک نمائش کرنے جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مائیکرو اکنامک نمائش کا انعقاد لاہور ایکسپو سینٹر میں 24 سے 26 جنوری تک کیا جا رہا ہے۔
ہارون اختر نے کہا کہ حکومت کی پیداواری شعبے کی ترقی اور مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، یہ پاکستان کی سب سے بڑی مائیکرو اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ایکسپو ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں معیشت کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، لیکن ان سخت فیصلوں کے آج مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان سے ثابت ہو رہا ہے کہ معیشت بہتر ہے، ہمارا پالیسی ریٹ بہت کم ہو رہا ہے۔