ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا

 پیف پارٹنر سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کا عمل کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر سایہ سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہوسکا۔
صوبائی وزیرِ تعلیم نے پیف پارٹنر سکولوں کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کیا تھا تاہم ان سکولوں میں 20 ہزار معاوضے کے اعلان کے باوجود تنخواہیں نہ بڑھائی جاسکیں۔
ذرائع کے مطابق تنخواہیں بڑھانے کے اعلان کو کئی ماہ گزر چکے ہیں۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے   تنخواہیں بڑھانے پر خاموشی اختیار کررکھی ہے جبکہ دوسری جانب  پیف حکام نے محکمہ تعلیم کے احکامات کے بغیر عملدر درآمد سے انکار کر دیا ہے۔
اساتذہ نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔