ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی،50 سال سے زائد عمر کے اساتذہ ریٹائرمنٹ کے منتظر

محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی،50 سال سے زائد عمر کے اساتذہ ریٹائرمنٹ کے منتظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :محکمہ سکول ایجوکیشن کی سستی،کم تعلیم یافتہ 23 ہزار سے زائد اساتذہ کی پری میچور ریٹائرمنٹ کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔

 ڈیٹا اکھٹا کرنے کے باوجود ضعیف اساتذہ ریٹائرمنٹ کے منتظر،پچاس سال سے زائد عمر اساتذہ کو پری میچور ریٹائرمنٹ کی آپشن دی جانا تھی۔

 گزشتہ سال گرمی کی چھٹیوں میں 50سال سے زائد عمر اساتذہ کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تھا،مذکورہ اساتذہ میں 14 ہزار میٹرک اور 9 ہزار انٹر پاس شامل ہیں۔ سابقہ سیکرٹری خالد نذیروٹو کی تبدیلی کے بعد سے پری میچور ریٹائرمنٹ کا کام التوا کا شکارہے۔

 ضعیف اساتذہ پروفیشنل ڈگری نہ ہونے پر بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ تمام نصاب انگریزی میں ہونے پر مذکورہ اساتذہ کو بچے پڑھانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔