الیکشن 2024؛ مرد ووٹروں کی تعداد ووٹ ڈالنے کی اہل خواتین سے ایک کروڑ زیادہ ہے

Election2024, ECP, Election Commission of Pakistan, City42, Women voters in electionn2024, voter non voter ration in Pakistani population.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آٹھ فروری کو ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات میں کل 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 860 ووٹر ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ الیکشن کمیشن اور حکومت کی جانب سے اس امر کا اہتمام کیا جا رہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے اہل تمام شہری ووٹ ڈالنے میں دلچسپی لیں اور زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولنگ سٹیشنوں پر جا کر اپنا رائے  دہی کا حق استعمال کریں۔ اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام انتخابی حلقوں میں عوام کی زیادہ سے زیادہ سہولت کو یقینی بنانے کے لئے کافی تعداد میں مردوں اور عورتوں کے لئے الگ الگ پولنگ سٹیشن بنائے ہیں جہاں تربیت یافتہ انتخابی عملہ کی کافی تعداد کو تعینات کیا گیا ہے۔

ووٹرز لسٹ میں مرد وں اور خواتین کی تعداد

ووٹروں میں 6 کروڑ 92 لاکھ 63 ہزار 704 مرد ہیں اور 5 کروڑ 93 لاکھ 22 ہزار 56 خواتین ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ پاکستان کی آبادی میں 6۔49 فیصد خواتین اور 4۔50 فیصد مرد ہیں۔ آبادی کے اس تناسب کے برعکس ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل پاکستانیوں مین مردوں کی تعداد عورتوں کی نسبت خاصی زیادہ ہے۔پاکستان کی کل آبادی  24 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار 431 ہے جبکہ ان میں سے رجسٹرڈ ووٹر  128،858،760 ہیں۔ آبادی میں ووٹرز کا تناسب 53 فیصد  ہے۔

آٹھ فروری کو ہونے والے الیکشن2024 میں قومی اسمبلی کو  266 نشستوں پر  ارکان کا انتخاب ہو گا جبکہ چاروں صوبوں کی صوبائی اسمبلیوں کے 593 ارکان منتخب کئے جائیں گے۔ الیکشن کی سرگرمیوں کے لئے حکومت نے 48 ارب روپے بجٹ مختص کیا ہے۔ 

قومی اسمبلی کی نشتوں کی تقسیم 
قومی اسمبلی کی نشستوں کی ترتیب میں این اے نمبر 1 پختونخوا میں واقع ہے۔

این اے 1 سے این اے 45  تک خیبر پختونخوا میں کل نشتیں 45 ہیں. اسلام آباد  وفاقی دارالحکومت کی حدود میں این اے 46 سے 48 تک کل نشتیں 3 ہیں .پنجاب  میں این اے 49 سے 189  تک کل نشتیں 141 ہیں .سندھ میں این اے 190 سے این اے 250کل نشتیں 61 ہیں۔بلوچستان میں این اے 251 سے این اے 266تک کل 16 تشتیں ہیں۔

2024 میں کل کتنے امیدوار میدان میں ہیں 
آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کے لئے قومی اسمبلی کے تمام حلقوں مین مجموعی طور پر 5121 امیدوار حتمی فہرست میں موجود ہیں۔ چاروں صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے لئے12695 امیدوار  اب تک میدان میں موجود ہیں۔


اپنا ووٹ کس طرح معلوم کریں 

تمام شہری جو ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں انہیں الیکشن 2024 میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ ان کا ووٹ کس انتخابی حلقہ کے کس پولنگ سٹیشن پر ہے۔  ووٹر اپنا شناختی کارڈ نمبر کسی موبائل فون سے  8300 پر ایس ایم ایس کرکے اپنےووٹ کے متعلق صحیح معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اس سروس پر ایس ایم ایس بھیجنے کی کوئی فیس نہیں لی جاتی۔