الیکشن2024؛ شہر کی مختلف شاہراہوں پر لاہور پولیس کا فلیگ مارچ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : جنرل الیکشن2024ء کے پیش نظر شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کے لئے لاہور پولیس کی جانب سے فلیگ مارچ کیا گیا ہے۔ 

سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس نے شہر کی اہم شاہراہوں پر فلیگ مارچ کیا۔ ایس ایس پی(آپریشنز)سید علی رضا کی قیادت میں لاہور پولیس کے تمام ونگز نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔ فلیگ مارچ استنبول چوک سے شروع ہو کرہائی کورٹ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، کوئین میری کالج،  گڑھی شاہو، دھرم پورہ، نہر مغل پورہ، لنک روڈ، جی ٹی روڈ، یو ای ٹی، جی ٹی روڈ، فیصل چوک سمیت مختلف علاقوں سے گزر کرریگل چوک پر اختتام پزیر ہو گا۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہےکہ لاہور پولیس الیکشن2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پوری طرح مستعد ہے، عام انتخابات کے لئے شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، تمام ڈویژنز کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں بھی فلیگ مارچ کا سلسلہ جاری ہے۔ 

بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،  شہر بھر میں جنرل ہوڈ اپ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ  ڈویژنل افسران ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں گشت یقینی بنائیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پولنگ کے پر امن انعقاد کیلئے لاہور پولیس پوری طرح تیار ہے۔