انسانیت سوز واقعہ، پولیس کا 70 سالہ استاد پر تشدد، ویڈیو

A 70-year-old cycling teacher was brutally tortured by the Indian police
کیپشن: Viral Video
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پولیس اہلکاروں نے سائیکل پر سوار بوڑھے استاد کی تذلیل کرتے ہوئے اسے بری طرح مارا، افسوس ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس اہلکاروں نے ایک بزرگ استاد کو بری طرح مارا۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا اور سب نے پولیس والوں کی اس حرکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خوب مذمت کی۔

ویڈیو میں موجود ان بزرگ استاد کا نام نول کشور ہے، ان کی عمر 70 سال ہے اور یہ40 سے بچوں کو درس و تدریس دے رہے ہیں، اس روز نول کشور   بچوں کو پڑھانے کے بعد اپنی سائیکل پر گھر جا رہے تھے، عمر رسیدہ ہوجانے کے باعث وہ سائیکل کو پوری رفتار سے نہیں چلا پا رہے تھے اور سڑک تنگ تھی جس کے باعث ان کی سائیکل کے پیچھے سست روی سے ٹریفک چلنے لگا۔

اس دوران ایک پولیس موبائل بھی آگئی اور جلدی نکالنے کے لیے بار بار ہارن دینی لگی۔ ٹریفک کے شور اور پھر استاد کو کم بھی سنائی دیتا تھا وہ سائیڈ میں رکے نہیں۔

اس پر پولیس اہلکار طیش میں آگئے اور گاڑی سے اتر کر بزرگ شہری پر تشدد کرنے لگے، انہوں نے بزرگ کو ڈنڈوں سے بری طرح پیٹا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر