ڈوبتے شخص کو موت کے منہ سے نکال لیا، ویڈیو نے دل جیت لئے

Unbelievable video of saving a drowning man
کیپشن: Viral Video
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نوجوان اپنی رائیڈر پر سمندر کی طاقت ور اور غضب ناک لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے ڈوبتے ہوئے شخص کو بچا لایا، وائرل ویڈیو نے سب کے دل جیت لئے۔

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو گردش کر رہی ہے جسے دیکھ کر سب دنگ رہ گئے ہیں، ویڈیو میں نوجوان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سمندر کی خطرناک لہروں کا مقابلہ کرتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کردی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک جیٹ اسکی رائیڈر نے سمندر میں ڈوبتے ہوئے ایک شخص کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالی اور بہادری کے ساتھ سمندری لہروں کا سامنا کیا۔جیٹ اسکی رائیڈر ڈوبتے شخص کو کھینچ کر کامیابی اور حفاظت کے ساتھ کنارے پر لے آیا۔

جیسے جیسے وہ آگے بڑھ رہے تھے، ایک بہت بڑی غضب ناک لہر ان کی طرف پاگلوں کی طرح دوڑ رہی تھی۔کئی بار جیٹ اسکی پانی کی لہر میں چھپ گئی لیکن رائیڈر نے ہمت نہیں ہاری اور ڈوبتے شخص کو بچا لیا۔

اس ویڈیو کو صرف چند گھنٹوں کے اندر 14 لاکھ بار دیکھا گیا ہے، اور دو دنوں میں اب تک 24 لاکھ بار اس ویڈیو کو دیکھا جا چکا ہے، صارفین نے نوجوان کی بہادری کو سراہا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر