چاند پر قدم رکھنے والے دوسرا انسان کون؟جسکی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی

چاند پر قدم رکھنے والے دوسرا انسان کون؟جسکی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چاند پر قدم رکھنے والے دوسرے انسان بز الڈرین (Buzz Aldrin) نے اپنی 93 ویں سالگرہ پر چوتھی شادی کرلی۔

سابق امریکی خلاباز   بز الڈرین 1969میں ناسا کے اس تاریخی اپولو 11مشن کا حصہ تھے جس  نے پہلی بار چاند پر قدم رکھا۔اس مشن کے سربراہ نیل آرم اسٹرونگ تھے جو  چاند پرچہل قدمی کرنے والے دنیا کے پہلے انسان تھے جبکہ   بز الڈرین یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے شخص تھے۔ بز الڈرین ان چار زندہ لوگوں میں سے ایک ہیں جو چاند پر چہل قدمی کر چکے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق سابق امریکی خلا باز بز الڈرین نے 93 ویں سالگرہ پر اپنے سے 30 سال چھوٹی ڈاکٹر اَنکا فور( Anca Faur) سے لاس اینجلس میں شادی کی۔

سابق امریکی خلاباز نے ٹوئٹر پر اپنی شادی کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ' میری 93 ویں سالگرہ، اس دن مجھے لیونگ لیجنڈز آف ایوی ایشن کی طرف سے اعزاز سے نوازا جائے گا مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اور ڈاکٹر انکا فور اس دن شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں'۔ 

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-01-22/314896_5888182_updates.jpg

بز الڈرین کی 63 سالہ  اہلیہ نے کیمیکل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے جبکہ وہ اس وقت اپنے شوہر کی کمپنی کی نائب صدر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ چاند پر قدم رکھنے سے پہلے الڈرین کوریا کی جنگ کے دوران امریکی فضائیہ کے جنگی مشنوں پر لڑاکا طیاروں کے پائلٹ تھے۔

Ansa Awais

Content Writer