ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ کا میئر کراچی کیلئے پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان

PPP, PMLN
کیپشن: PPP, PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی پر حکمرانی کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا، ہم میرٹ پر شیر کا میئر لائیں گے, جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ، اسلیے میئر کا حق بھی ہمارا ہی ہے۔

ن لیگ کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر چلیں گے، امید ہے دیگر جمہوری طاقتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔