تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق محکمہ تعلیم کا واضح بیان

تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق محکمہ تعلیم کا واضح بیان
کیپشن: School
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ تعلیم پنجاب نے کورونا کیسز  کے اضافے پر تعلیمی ادارے بند کرنے سے متعلق واضح بیان دے دیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق فی الوقت اسکول بند نہیں کررہے، اسکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی شرح کو مدنظر رکھ کر اسکول بند کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

خیال رہے کہ   گزشتہ روز  این سی او سی نےکورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این سی او سی کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم و صحت تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کریں گے۔این سی او سی کے مطابق دونوں محکمے کورونا کیسسز کی شرح کا بھی تعین کریں گے جبکہ بارہ سال سے زائد عمر بچوں کی ویکسنیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر