صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں

صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صوبائی دارالحکومت میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کی نقدی، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو جمیل سے 2 لاکھ روپے نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے گرین ٹاؤن کے علاقے میں مسلح ڈاکو طاہر کے گھر میں گھس کر اس کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر4 لاکھ15 ہزار مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں ڈاکو توحید کے گھر میں گھس کرغلام اس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر2  لاکھ20 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، فیکٹری ایریا کے علاقے میں 2 موٹرسائیکل سوار ڈاکو اقبال اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2 لاکھ55  ہز ار روپے نقدی و طلا ئی زیورات، شادباغ کے علاقے میں مسلح ڈاکو بلال بٹ اور فیملی سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ30 ہز ار روپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ گئے۔

 داتا دربار کے علاقے ڈاکو لیاقت اور اس کی فیملی سے90 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات، شادمان کے علا قہ میں مسلح ڈاکو زبیر اور فیملی سے 60 ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے، لاری اڈا کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر اسماعیل سے 45 ہزار اور موبائل فون، ساندہ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر منور سے 25 ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ رائیونڈ سٹی اور ہربنس پورہ سے گاڑیاں اور گوالمنڈی اور سبزاہ زار کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer