لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ ڈیلروں کیخلاف آپریشن کلین اپ

لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ ڈیلروں کیخلاف آپریشن کلین اپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مظہر عباس: لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ ڈیلروں کیخلاف آپریشن کلین اپ، مختلف علاقوں میں چھاپے، ناجائز اسلحہ کی بڑی تعداد قبضہ میں لے لی، پکڑا گیا اسلحہ ذاتی رنجشوں نمٹانے، سپاری لیکر ٹارگٹ ٹپکانے میں استعمال ہونے کا خدشہ، فرانزک ٹیسٹنگ کے بعد امن دشمنوں تک پہنچنے کا پلان، پکڑے گئے اسلحۃ میں 43 شارٹ گنز،7 آٹو میٹک رائفلیں،9 ریوالورز،2500  گولیاں سمیت دیگر شامل۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی فروخت میں ملوث اسلحہ ڈیلرز کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا، نواں کوٹ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران احمد نامی ایک اسلحہ ڈیلر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے 43 شارٹ گنز،07 جدید آٹومیٹک رائفلیں،09 ریوالورز، 32 پسٹلز اور 25 سو سے زائد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

ملزم احمد عرصہ دراز سے غیر قانونی طور اسلحہ کی خرید و فروخت کررہا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

       

Shazia Bashir

Content Writer