طلباء کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا

 طلباء کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو : لاہور کی پرائیویٹ اور سرکاری یونیورسٹیوں کے طلباء کا گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا، چھ گھنٹے کے مسلسل احتجاج کے باوجود حکومت نے طلباء کے ساتھ رابطہ تک نہیں کیا، طلباء کے احتجاج میں معروف گلوکار جواد احمد بھی اظہار یک جہتی کے لیے شریک ہوئے. 
 
تفصیلات کے مطابق طلباء نے چھ گھنٹوں سے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے، طلباء نے اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب سے گورنر ہاؤس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ احتجاجی مظاہرہ میں شریک طلباء نے آن لائن امتحانات کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔ گورنر ہاؤس کے سامنے نعرے بازی کرتے ہوئے طلباء نے موقف اپنایا کہ تعلیمی ادارے فیسیں وصول کرنے کیلئے فزیکل امتحانات کرانا چاہتے ہیں، طلباء نے مطالبہ کیا کہ کلاسز آن لائن ہوئیں تو امتحان بھی آن لائن کرایا جائے۔ طلباء کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ رویہ اختیار کیے رکھا تو وہ اپنے احتجاج کا لائحہ عمل تبدیل کریں گے اور حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔

طلباء نے الزام عائد کیا کہ حکومتی مشینری پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ طلباء نے احتجاج کے دوران میوزک پر بھنگڑے بھی ڈالے۔ طلباء کہتے ہیں کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے کسی نمائندے نے طلباء کے ساتھ رابطہ نہیں کیا جس پر طلباء نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer