غیرقانونی اسلحہ ڈیلرز کی شامت

غیرقانونی اسلحہ ڈیلرز کی شامت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف آپریشن کلین اپ، مختلف علاقوں میں چھاپے، ناجائز اسلحہ کی بڑی تعداد قبضہ میں لے لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کا غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس دوران احمد نامی شخص سے 43 شارٹ گنز، 7 جدید آٹومیٹک رائفلز برآمد ہوئیں۔ ملزم سے 9 ریوالورز، 32 پسٹلز اور 25 سو سے زائد گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عرصہ دراز سے غیر قانونی طور اسلحہ کی خرید و فروخت کررہا تھا۔ ملزم کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض نے پولیس کی سفارش پر 30 اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس لائسنس سے متعلق ڈیٹا شیئر کرتی رہتی ہے، نادرا نے تصدیق کیلئے 3 ہزار 274 لائسنس بھیجے تھے۔ 3 ہزار 274 لائسنسوں میں سے 661 کا ریکارڈ نہیں ملا، ۔661 لائسنس بوگس ہیں اور نادرا کو مطع کردیا۔

مدثر ریاض کا مزید کہنا تھا کہ 3 ماہ میں 2 ہزار 513 اسلحہ لائسنس کی تصدیق کرکے بھجوائے، لائسنس اصل ہو تو کریمنل ریکارڈ سامنے پر منسوخ کیا جاسکتا ہے۔