لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم کے خاتمہ کیلئے حکومت کا اہم قدم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم کے خاتمہ کیلئے حکومت کا اہم قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: لاہور سمیت پنجاب بھر میں جرائم کے خاتمہ  کے لئے حکومت کا اہم قدم، پولیس کو صوبہ بھر میں قبضہ مافیا، بدمعاشوں کی گرفتاریوں  کے لئے 3 ہفتوں کا ٹاسک دے دیا، قبضہ مافیا، بدمعاشوں اورمختلف گینگز کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ۔

       ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلی پنجاب، وزیر قانون اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد، قبضہ مافیا کے خلاف تین ہفتوں میں بھرپور ایکشن کا ٹاسک دیا ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو لاہور دورے میں قبضہ مافیا کے خلاف رپورٹ دی گئی تھی جس پر انہوں نے یہ ٹاسک دیا۔

 ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے پہلے مرحلے میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس بھی منسوخ کر دئیے ہیں اور رپورٹ وفاقی حکومت کوبھجوا دی ہے۔  لائسنس قبضہ مافیا، بدمعاشوں اورمختلف گینگز کے منسوخ کئے گئے۔

دوسری جانب پچیس نکاتی ایجنڈا وزیراعلیٰ کی منظوری کا منتظر، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 25 جنوری کو طلب کر لیا، جلاس میں 25 نکاتی ایجنڈا وزیر اعلی کو منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا،اس اجلاس میں راوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ میں تبدیلی،قرض کی فراہمی میں سے بچنے والے پیسے اتھارٹی کے ذیلی کاموں پر خرچ کرنے، ڈسٹرکٹ بھکر میں آرمی ویلفیئر سکیم کے لیے متبادل جگہ، مظفرگڑھ میں نئی تحصیل بنانے اور لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا ایجنڈا منظوری کے لیے پیش کیا جائیگا

Shazia Bashir

Content Writer