بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

بجلی چوروں کیخلاف شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (شاہد ندیم سپرا) شہر میں بجلی چوری کیخلاف گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل، لیسکو اور ایف آئی اے کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں لیسکو چیف چودھری محمد امین، ڈائریکٹر کسٹمر سروسز بشیر احمد، ڈائریکٹر آپریشنز پرویز اقبال، چیف انجینئر پلاننگ جاوید اقبال، ڈی جی صدیق اللہ خان اور ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر شعیب عاصم شامل ہیں، جبکہ ایف آئی اے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاشم رضا، نعیم اختر، انسپکٹر محمد علی سید، سب انسپکٹر شکیل احمد اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر طاہر کوہلی بھی آپریشن کرنے والی ٹیم کا حصہ ہونگے، تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کو کارروائی کا حکم دے دیا گیا ، لیسکو چیف نے بتایا کہ مشترکہ ٹیم بنانے کا مقصد بجلی چوروں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے ایک بار پھر صارفین پر مہنگائی بم گرا دیا، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی وجہ سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق دو ماہ کے دوران بنیادی ٹیرف کو دو مرتبہ بڑھایا گیا ہے، گزشتہ ماہ اٹھارہ پیسے فی یونٹ جبکہ رواں ماہ ایک روپیہ پچانوے پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا، اس طرح بنیادی ٹیرف کی تبدیلی سے دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں2 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا جس کی وجہ سے صارفین پر 200 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer