نقاب پوش ڈاکوؤں کے بعد پولیس کا روپ دھارے ڈاکو بھی سرگرم

نقاب پوش ڈاکوؤں کے بعد پولیس کا روپ دھارے ڈاکو بھی سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں چور اور ڈکیت آزاد، شہری عدم تحفظ کا شکار، جائیں تو کہاں جائیں؟ نقاب پوش ڈاکوؤں کے بعد پولیس کا روپ دھارے ڈاکو بھی سرگرم، کوئی جمع پونجی سے محروم ہوا تو کسی شہری کی موٹرسائیکل چوری ہوئی۔

شہر لاہور میں ڈاکو راج برقرار ہے، نقاب پوش ڈاکوؤں کے بعد پولیس وردی پہلے ڈاکو بھی سرگرم، مستی گیٹ کے علاقے میں شہری بلال سے پولیس کی وردی میں ملبوس شخص نے چیکنگ کے بہانے 47 ہزار روپے چھین لیے۔تھانہ شفیق آباد کے علاقے میں چند روز قبل شہری کی چوری ہونے والی موٹرسائیکل کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، چور پہلے فون پر بات کرتا رہا اور موقع دیکھتے ہی موٹرسائیکل کا تالا توڑ کر چوری کرکے فرار ہوجاتا ہے۔

 تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں بینک سے نقدی لے کر نکلنے والے شہری کو ملزمان نے دن دہاڑے لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو نے حاصل کرلی۔راوی روڈ میں قائم راوی سپر سٹور میں ڈاکو اسلحہ لے کر داخل ہوئے اور وہاں موجود تمام گاہکوں اور دکاندار کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔ ہیلمٹ پہنے نقاب پوش ڈاکوؤں نے اندر داخل ہوتے ہی تمام افراد پر اسلحہ تان لیا اور لوٹ مار کی

ہنجروال پولیس نے چھاپہ مار کر شراب فروش ملزم علی کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں کچی شراب بھی برآمد کی گئی، شاہدرہ پولیس نے سات رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکرکے جدید اسلحہ، موبائل فونز، ایل سی ڈیز، موٹر سائیکل اور دیگرسامان برآمد کرلیا۔

             

Shazia Bashir

Content Writer