سیروسیاحت کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر

سیروسیاحت کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد ) لاہورمیوزیم انتظامیہ کا مغلیہ اور تغلق دور کی تاریخی ونایاب مخطوطات کو اسلامک گیلری میں مستقل نمائش کے لیے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،300سے زائد تاریخی مخطوطات اسلامک گیلری کی باقاعدہ زینت بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیوزیم انتظامیہ کا مخطوطات کو اسلامک گیلری کا باقاعدہ حصہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا, مخطوطات کو اسلامک گیلری میں رکھا جائے گا, کوفی، نسق اورنستالی پرمشتمل مغلیہ دور اور تغلق دورحکومت کے نایاب مخطوطات گیلری کی زینت بنیں گے۔
انچارج اسلامک گیلری احتشام الحق کا کہنا تھا کہ لاہور میوزیم کے ذخیرے میں محفوظ کیے گئے300سے زائد تاریخی مخطوطات محفوظ ہیں،میوزیم انتظامیہ کیلیگرافی آرٹ کے تحقیقی مقالے پیش کیے جائینگے۔
مخطوطات کی دلدادہ طالبات کا کہنا تھا کہ صدیوں پرانےمخطوطات اور جدید دور کےمخطوطات کو ایک ساتھ دیکھ کر سیکھنے کا موقع میسر آئے گا،میوزیم انتظامیہ نے نئی نسل کو کیلیگرافی کے فن سے روشناس کرانے کےلیےماہانہ ورکشاپ کےانعقاد کا بھی اعلان کردیا۔

ان کا مزید کہناتھا کہ مغلیہ وتغلق دورکی تاریخی مخطوطات کی ایک ساتھ نمائش سے فن خطاطی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer