گیارہ ماہ میں 225ٹرین حادثات، وزارت ریلوے کا بڑا انکشاف

 گیارہ ماہ میں 225ٹرین حادثات، وزارت ریلوے کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) گیارہ ماہ کے دوران 225ٹرین حادثات، وزارت ریلوے کی جانب سے جاری مراسلے میں بڑا انکشاف، وزارت ریلوے نے 2019 کی کارکردگی کا کٹا چھٹہ کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ انکشاف وزارت ریلوے کے سی ای او ریلوے کوبڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات کے لیے جاری مراسلے میں ہوا۔ لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کو بڑھتے حادثات اور انکی روک تھام کے حوالے سے وزارت ریلوے کی جانب سے مراسلہ موصول ہوگیا، مراسلے کے مطابق جنوری 2019تا نومبر2019تک 225ٹرین حادثات ہوئے۔

گیارہ ماہ میں ریکارڈ حادثات ہوئےاور ان 225حادثات کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہوا۔ وزارت ریلوے نے بڑھتے حادثات کی روک تھام کے لیے سی ای او ریلوے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشنل اسٹاف کی مانیٹرنگ اور ریگولر کورس کی نگرانی کی جائے۔کوچز کی مرمت اور چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ملک کے مختلف ریلوے سٹیشنوں اور شیڈوں پر سیفی سیمینار کا انعقاد کیا جائے۔ لیول کراسنگ اور پٹریوں پر بلا ضرورت چلنے کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے۔آپریشنل اسٹاف کے پاس سیفٹی آلات اور فرسٹ ایڈ کی موجودگی یقنی بنائی جائے۔