قمر زمان کائرہ کی آٹے اور چینی بحران پر حکومت پر لفظی گولہ باری

قمر زمان کائرہ کی آٹے اور چینی بحران پر حکومت پر لفظی گولہ باری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کی آٹے اور چینی بحران پر حکومت پر لفظی گولہ باری، انہوں نے کہا ہے کہ بارہ سال بعد پرویز مشرف کے چاہنے والوں نے گندم کا بحران پیدا کردیا، عمران خان نے احتساب پر بھی یوٹرن لے لیا اب مہربانی کرکے بڑا یوٹرن لیں اور گھر چلے جائیں، حکومتی وزراء اپنی ہی حکومت پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی پنجاب کے ایگزیکٹو اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں قمر زمان کائرہ مہنگائی کے طوفان پر خوب گرجے، ان کا کہنا تھا کہ آٹے اور چینی پر حکومتی وزراء نہ صرف تذبزب کا شکار ہیں بلکہ ناکامی بھی تسلیم کررہے ہیں حکومت کو آٹے کی کمی کی نشاندہی کرنے والوں کے گھر کے بجائے عوام کو آٹا فراہم کریں۔

  قمر زمان کائرہ حکومتی کارکردگی زیرو قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کا چلنا مشکل نظر آتا ہے کیونکہ ان کا غیر فطری اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اس حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے سیاسی جماعتیں بیٹھیں اور لائحہ عمل بنائیں، بتائیں سوتیلا سلوک کیوں ہو رہاہے آئی جی سندھ کی تبدیلی آئینی حق ہے۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اور عوام خوش کرکے ہی اقتدار میں آئی نہ کہ کسی بڑے گھر کو، جمہوری راستے اور عوام کے ذریعے ہی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی مہنگائی کے خلاف پورے ملک میں جلسے جلوس کرے گی، پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے مہنگائی بےروزگاری کے خلاف اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے اور سوشل میڈیا کے ذریعے جیالوں کی سیاسی تربیت کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer