ملزمان کیخلاف شکنجہ تیار، آئی جی پنجاب کا بڑا حکم

ملزمان کیخلاف شکنجہ تیار، آئی جی پنجاب کا بڑا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)شہرمیں چوروں اور ڈاکووں کا راج بڑھنے سے نئی قیادت کی کارکردگی سے آئی جی پنجاب پریشان ہوگئے، آئی جی پنجاب نے  ملزمان کی گرفتاری میں عدم دلچسپی کا نوٹس لیتے ہوئے بہتر حکمت عملی اپنانے کا حکم دے دیا۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے شہرمیں ڈکیتی، چوری اورقتل کی بڑھتی وارداتوں پراظہارِتشویش کرتے ہوئے لاہور پولیس کو بڑھتے ہوئے کرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے نااہلی پر پردہ ڈالنے کی بجائےعملی اقدامات کی ہدایت کی ہے، آئی جی پنجاب نے پچھلے 2ماہ کے دوران ڈکیتی، ڈکیتی قتل اور گاڑی چوری سمیت دیگر وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ پربرہمی کا اظہارکیا۔

آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ  کرائم پرقابو پانے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے لاہورپولیس کواپنی حکمت عملی تبدیل کرنا ہوگی،خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں میں پولیس کی عدم دلچسپی ہے اور انتہائی خطرناک قیدی بھی شہرمیں دھندناتے پھر رہے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے مراسلہ میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرائم پرقابو پانے کے لیے سب سے زیادہ سہولیات اورمتعدد فورسزکے ہونے کے باوجود ایسی کارکردگی قابل قبول نہیں، زیادتی کے کیسزمیں ڈی این اے رپورٹ کی پیروی نہیں کی جاتی۔

فوری طور پر پنجاب فرانزک سائنس سے ڈی این اے کی رپورٹس حاصل کرکے کارروائیاں کی جائیں،انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ بھی دی جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer